لاہور: (لیڈر نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے مصنوعی دودھ فروخت کرنے والوں کو انسانیت کا دشمن قرار دیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سہیل ناصر نے مصنوعی دودھ فروخت کرنے والے پانچ ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزمان نے مصنوعی دودھ بیچ کر معاشرے کے خلاف بڑا جرم کیا ، ایسے ملزمان انسانیت کے دشمن اور ملک کی بدنامی ہیں۔عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ ملزمان کے قبضے سے مصنوعی دودھ ، کوکنگ آئل ، پاو¿ڈر دودھ ، پاو¿ڈر اور دیگر اشیائ بنانے میں مصروف تھے ، مصنوعی دودھ میٹھا زہر ہے اور انسانی جسم کو بیماریوں کا گھر بنا دیتا ہے ، جوان بچے. اس طرح کا دودھ بہت خطرناک ہے۔پانچوں ملزمان نے لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے دائر کیس میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔
#Lahore High Court #artificial milk as enemies of humanity #leadernews #powdered milk
















