اسلام آباد:(لیڈرنیوز)ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ افغانستان کے اندراورباہرخرابی پیداکرنیوالوں سے ہوشیار رہناناگزیرہے،خرابی پیداکرنیوالے عناصرافغانستان میں امن نہیں چاہتے،افغان حکومت پاکستان پرالزام تراشی کے بجائے بامعنی بات چیت کرے،افغان حکومت خطے میں امن کیلئے پاکستان کیساتھ بامعنی گفتگوکرے،افغان صورتحال پرسلامتی کونسل میں ہونیوالی بحث کامشاہدہ کیا،پاکستان کوبحث میں مدعوہونے سے روکناافسوسناک ہے،عالمی برادری افغان امن عمل میں پاکستان کے کردارکااعتراف کرچکی،صدرسلامتی کونسل نے پاکستان کوتجاویزپیش کرنے سے روکا،سلامتی کونسل کاپلیٹ فارم پاکستان مخالف بیانیے کیلئے استعمال ہونے دیاگیا،اجلاس میں افغان نمائندے کے بے بنیادالزامات مستردکرتے ہیں،پاکستان نے سلامتی کونسل کے ارکان کومعاملے پراپنے موقف سے آگاہ کیا،پاکستان افغان امن کیلئے اپناموقف دنیاکے سامنے پیش کرچکاہے،پاکستان کاموقف ہے افغانستان کے تنازع کاکوئی فوجی حل نہیں،سیاسی تصفیہ ہی پائیدارامن کیلئے واحدراستہ ہے،پاکستان کی تعمیری کوششوں سے دوحاکاسنگ میل عبورہوا،امریکاطالبان معاہدہ،بین الافغان مذاکرات ان کوششوں کے مرہون منت ہیں،افغانستان میں بڑھتے تشددپرشدیدتشویش ہے،افغان فریقین عالمی قوانین کااحترام یقینی بنائیں،افغان فریقین فوجی طرزعمل سے اجتناب کریں۔
#peace in Afghanistan #Pakistan #leader news #Foreign Office Spokesman Zahid Hafeez
















