پشاور: (لیڈر نیوز) وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا۔ وزیراعظم کو پاک افغان سرحد پر سکیورٹی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی حالت سے بھی آگاہ کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم کے علاوہ آرمی چیف ، گورنر شاہ فرمان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان بھی موجود تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے یادگار پر پھول چڑھائے اور انہیں ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو ضم ہونے والے اضلاع میں جاری ترقیاتی کاموں ، پاک افغان بین الاقوامی سرحد پر سکیورٹی کی بدلتی صورتحال اور حکمت عملی پر بھی بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ، وزیر اعظم نے سرحدی کنٹرول اور بیرونی سلامتی کے لیے کیے گئے عملی اقدامات کو بھی سراہا جبکہ مسلح افواج کی سول انتظامیہ کو کورونا ، ٹڈی دل ، انسداد پولیو مہم اور درخت لگانے کی مہم میں مدد کی تعریف کی۔
#Corps Headquarters Peshawar #leader news #Prime Minister Imran Khan #Army Chief General Qamar Javed Bajwa #Pak-Afghan border



















