ایک لاکھ عمران خان آئیں تو بھی سندھ فتح نہیں کرسکتے‘سعید غنی

کراچی:(لیڈرنیوز)پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ ایک لاکھ عمران خان آئیں تو بھی سندھ کو فتح نہیں کیا جا سکتا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ سندھ میں پی ٹی آئی کے دو ایم پی اے پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے دونوں ارکان اسمبلی اپوزیشن چھوڑ چکے ہیں۔سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ کراچی سے پی ٹی آئی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) سندھ کے ارکان بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔ ہیں۔پی ڈی ایم کے بارے میں بات کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ، پیپلز پارٹی اور اے این پی کو سازش کے ذریعے پی ڈی ایم سے نکال دیا گیا ، پیپلز پارٹی جلد ہی حکومت مخالف تحریک شروع کرنے جارہی ہے۔


#Saeed Ghani #Sindh Education Minister #leader news #PPP leader #Sindh cannot be conquered #one lakh Imran Khans come