اسلام آباد:(لیڈرنیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کو کورونا وائرس ہوگیا ہے۔عدالتی ذرائع کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے کورونا کی وجہ سے خود کوقرنطینہ کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی کے تمام مقدمات کی کیس لسٹ کو منسوخ کردیا گیا ہے اور کمرہ عدالت کوڈس انفیکٹ کردیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ جسٹس محسن اختر کیانی کے اسٹاف ممبر افتخار ، ریڈر مدثر ریاض اور کلرک طاہر محمود بھی کورونا وبا کا شکار ہوگئے ہیں۔عدالتی ذرائع کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی کے اسٹاف ممبر ڈپٹی کورٹ جعفر شاہ اور ڈپٹی کورئیر بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ جسٹس بابر ستار کے ریڈر روحان اور کلرک عدنان منظور کی کورونا رپورٹس بھی مثبت آئیں ہیں۔
#Justice Mohsin Akhtar Kayani #corona virus #leader news #Islamabad High Court
















