کورونا سے صورتحال سنگین،76افراد لقمہ اجل بن گئے

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)پاکستان میں عالمی کورونا وبا سے مزید 76 افراد لقمہ اجل بن گئے اور لگاتار دوسرے دن 4000 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان میں کورونا کے اعدادوشمار کی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا پر 59707 ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے 4497 وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی جس میں 76 افراد کی موت ہوگئی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 7.53فیصدرہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ، ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 23209 ہوگئی ہے اور کیسوں کی مجموعی تعداد 1020324 ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ ، ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 1612 مریض کورونا سے بازیاب ہوئے ہیں ، جس کی کل تعداد 937354 ہوگئی ہے جبکہ فعال کیسوں کی تعداد 59761 ہے۔


#corona #leader news #pakistan