کورونا‘39افرادچل بسے‘مثبت شرح6.6فیصد ریکارڈ

اسلام آباد:پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، ملک میں کورونا وائرس سے 39 مزید افراد کی موت ہوگئی ، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6.6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔پاکستان میں کورونا کے اعدادوشمار ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 49412 کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے ، جن میں سے3262 افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 39افرادچل بسے۔سرکاری پورٹل کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 6.6 فیصد رہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ، ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 23087 ہوگئی ہے اور کیسوں کی کل تعداد 1011708 ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، ملک بھر میں کورونا سے 1123 مریضوں کا علاج کیا گیا ، جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 928،722 تک پہنچ گئی ہے جبکہ فعال کیسوں کی تعداد 59،899 ہے۔


#virus #corona #Pakistan #active cases