قومی ہیرو محمد علی سدپارہ کاجسدخاکی تلاش کرلیاگیا

لاہور:(لیڈر نیوز) پاکستان کے نامور کوہ پیما محمد علی سدپارہ کاجسدخاکی تلاش کرلیاگیا ہے۔ اس کی تصدیق ان کے بیٹے ساجد علی سدپارہ اور گلگت بلتستان کے وزیر اطلاعات نے کی ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی ہیرو محمد علی سدپارہ کاجسدخاکی مل گیا۔ نیپالی شیرپاز کے ایک گروپ نے بوتل نیک سے 300 میٹر نیچے دو لاشوں کودیکھاہے‘علی سدپارہ اوران کے دوساتھی سردیوں میں کے ٹومہم جوئی کے دوران بوٹل نیک سے لاپتہ ہوگئے تھے۔ادھر قومی ہیرو علی سدپارہ کے بیٹے ساجد علی سدپارہ نے بھی لاش ملنے کی تصدیق کردی۔بیٹا ساجد سدپارہ نے بتایا کہ مرحوم والد کی لاش خاکی کی بوتل نک سے 300 میٹر نیچے کھائی میں نظر آئی۔ ساجد سدپارہ اور ٹیم کیمپ فور میں موجود ہے۔ وہ اپنے والد کی لاش نکالنے کے منصوبے پر غور کر رہے ہیں۔ وہ آج رات یا صبح تک لاشوں کو نکالنے کی کوشش کریں گے۔دوسری جانب ، گلگت بلتستان کے وزیر اطلاعات فتح اللہ خان نے علی سدپارہ کی لاش کی ملنے کی تصدیق کی ہے۔


#Muhammad Ali Sadpara #body of renowned Pakistani mountaineer #leader news #Bottle Neck #Sajid Ali Sadpara