آزادکشمیرانتخابات میں ٹرن آﺅٹ 58فیصدرہا

مظفرآباد: (لیڈرنیوز) سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ آزادکشمیر انتخابات کے نتائج کے مطابق ٹرن آو¿ٹ 58 فیصد رہا ، ٹرن آو¿ٹ پچھلے انتخابات سے 7 فیصد کم ہے ، 2016 کے عام انتخابات میں ٹرن آو¿ٹ 65 فیصد تھا۔سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ 3 میں ہنگامہ آرائی کے بعد ایل اے 16 کے نتائج روک دیئے گئے۔ ایل اے 16 کے 4 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ ہوگی۔دوسری جانب آزاد کشمیر اسمبلی انتخابات میں تحریک انصاف نے اکثریت حاصل کی۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق ، پی ٹی آئی نے 25 نشستیں ، پیپلز پارٹی نے 11 اور نواز لیگ نے 6 حلقوں ، مسلم کانفرنس اور جموں و کشمیر پیپلز پارٹی نے ایک ایک نشست حاصل کی۔


#Azad Kashmir election #leader news #turnout #Secretary Election Commission #leader.com.pk #Re-polling