کراچی:معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اداکار علی رحمان کے حوالے سے بتایا کہ وہ ان سے شادی کرنا چاہیں گی کیونکہ علی ان کا سب سے اچھا دوست ہے۔ہانیہ عامر کے ساتھ انٹرویو کا ایک مختصر کلپ انسٹاگرام پر وائرل ہوا ہے جس میں انھیں تین اداکار علی رحمان خان ، شہریار منور اور اذان سمیع خان سے متعلق آپشن دیئے گئے کہ وہ ان میں سے کسے قتل کریں گی،کس کے ہمراہ ڈیٹ پر جائیں گی اور کس سے شادی کرنا پسند کریں گی؟جیسے ہی اداکارہ نے یہ سوال سنا ، اس نے سوچنا شروع کردیا اور تھوڑی دیر بعد اس نے جواب دیا کہ وہ شہریار منور کو مارنا چاہے گی کیوں کہ میں اسے نہیں جانتی ہوں۔اداکارہ نے کہا ، "اوراگر اذان سمیع خان مجھ سے پوچھتے ہیں تو میں اذان کے ساتھ ڈیٹ پر جاﺅنگی کیونکہ میرے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں۔"آخرمیں اداکارہ ہانیہ عامر نے علی رحمان کے نام کا تذکرہ کیا اور کہا کہ میں ان سے شادی کروں گی کیونکہ وہ میرا سب سے اچھا دوست ہے۔
#Hania Amir #Instagram #leader.com.pk #Ali Rehman Khan #Shehryar Munawar #Azaan Sami Khan

















