کراچی: کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر حکومت سندھ نے پیر کو تعلیمی اداروں ، شادی ہالوں ، تقریبات اور مزارات کو بند رکھنے کا حکم دے دیا۔ دکانیں ، شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بھی شام 6 بجے بند ہوں گی۔ وزیر اعلی سندھ کی زیرصدارت صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ گروسری ، بیکری اور فارمیسی کھلی رہیں گی ، تعلیمی ادارے بند اور امتحانات مقررہ وقت کے مطابق ہوں گے۔ پیر سے صوبے میں شادی ہالوں اور دیگر تقریبات پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔ ریستورانوں میں انڈور اور آو¿ٹ ڈور ڈائننگ بند ہوگی اور صرف ٹیک وے کی اجازت ہوگی۔ سرکاری اور نجی شعبوں میں 50 فیصد عملے کو کام کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ درگاہیں بھی پیر سے بند کردی جائیں گی۔ اجلاس میں جمعہ اور اتوار کو محفوظ دن قرار دے کر تمام بند رہنے کا فیصلہ کیا گیا۔
#Corona #Sindh government #provincial task force meeting #Sindh Chief Minister #all closed
















