ممبئی:(لیڈرنیوز)بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کو فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اداکارہ کے شوہر45سالہ راج کندرااور 11 دیگر افراد کو فحش فلمیں بنانے اور پھر موبائل ایپس پر پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق ، راج کندرا کے خلاف ممبئی کرائم برانچ کی جانب سے رواں سال فروری میں ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا ، جس کے تحت راج کندرا کو تمام شواہد اکٹھا کرنے کے بعد اس کیس کے مرکزی ملزم کے طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔
#Shilpa Shetty #Raj Kundra arrest #leader news #leader tv hd #Mumbai police #Mumbai Crime Branch #pornographic films

















