ڈی جی خان:(لیڈرنیوز)ڈیرہ غازیخان میں مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔ڈیرہ غازیخان میں جھک یارو کے قریب تونسہ روڈ پر سیالکوٹ سے راجن پور جارہی ایک بس ٹرک سے ٹکرا گئی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو ڈاکٹر نیئر عالم نے بتایا کہ بس حادثے میں 25 افراد ہلاک ہوگئے۔ڈاکٹر نیئر نے بتایا کہ بس میں 75 مسافر سوار تھے۔ اس حادثے میں 60 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تمام زخمیوں کو تدریسی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ بس اور ٹریلر کو جائے وقوعہ سے ہٹا دیا گیا تھا اور ٹریفک کو بحال کردیا گیا تھا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تونسہ ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ، ہم کھڑے ہیںوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی جارہی ہے۔
#collision between a passenger bus and a truck #leader news #leader tv hd #Sialkot to Rajanpur #Dera Ghazi Khan



















