داسو واقعے‘چینی کمپنی نے ڈیم پر کام بند کردیا

کوہستان:(لیڈرنیوز)داسو بس واقعے کے تناظر میں چینی کمپنی نے داسو ڈیم پر کام بند کردیا۔سی جی جی سی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے تمام مقامی ملازمین کے ساتھ معاہدے ختم کردیئے ہیں۔ کمپنی 14 جولائی تک ملازمین کو ادائیگی کرے گی۔اس کے علاوہ ، ایک چینی تحقیقاتی ٹیم اس واقعے کی تحقیقات کے لئے داسو پہنچی۔ تفتیشی ٹیم آٹھ افراد پر مشتمل ہے جنہیں چار ہیلی کاپٹروں کے ذریعے داسو پہنچایا گیا جہاں سے وہ شاہراہ قراقرم کے راستے واقع مقام پر پہنچے۔ تحقیقاتی ٹیم میں چینی سفیر اور متاثرہ کمپنی کے سی ای او بھی موجود ہیں۔چینی تحقیقاتی ٹیم جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرنے میں مصروف ہے جس کے بعد بریفنگ دی جائے گی۔ تحقیقاتی ٹیم کی حفاظت کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔


#dasu incident #dasu dam #leader news #leader tv hd