لاہور: سینئر اداکارپاکستان شوبز انڈسٹری کے نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ اس وقت تک بیوی اور سگریٹ جان لیوا نہیں ہوسکتے جب تک انہیں تیلی نہ لگائی جائے۔ سینئر اداکار نعمان اعجاز سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہتے ہیں اب انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر نئی تصویر شیئر کی ہے۔نعمان اعجاز انسٹاگرام پر شیئر کی گئی نئی تصویر میں پینٹ کوٹ میں ملبوس ہیں اور ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے نعمان اعجاز کسی کو طنزیہ نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔سینئراداکار نے اپنی پوسٹ کو ایک دلچسپ اور معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ کوشش کیا کریں کہخوشیاں بانٹی جائیںکیونکہ نفرتیں تو پہلے ہی بہت عروج پر ہیں۔نعمان اعجاز نے لکھا کہ اس وقت تک بیوی اور سگریٹ، ہمارے لیے جان لیوا ثابت نہیں ہوسکتیں کہ جب تک انہیں تیلی نہ لگائی جائے۔اداکارہ کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد ان کی حمایت کرتی نظر آرہی ہے۔
#Wife and cigarettes not fatal #Noman Ijaz #leader tv hd #Senior actor #social media #Instagram

















