تاشقند سے گوادر تک ٹرین سروس شروع کرنا چاہتے ہیں‘فوادچوہدری

تاشقند: فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں علاقائی تعلقات کو بہتر بنانا چاہتا ہے ، کانفرنس میں اقتصادی سرگرمیوں اور علاقائی روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا ، تاشقند سے گوادر تک ٹرین سروس شروع کرنا چاہتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ افغانستان میں امن لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ علاقائی روابط بہتر ہوں۔ کانفرنس میں 60 سے زیادہ ممالک شریک ہیں۔ کانفرنس میں اقتصادی سرگرمیوں اور علاقائی روابط پر توجہ دی جائے گی۔ علاقائی روابط کو بڑھانا۔فواد چوہدری نے کہا کہ کانفرنس میں 22 وزرائے خارجہ آئے ہیں ، کراچی سے تاشقند جانے والے ٹرکوں تک رسائی چاہتے ہیں ، افغانستان میں امن ہمیں وسطی ایشیا سے جوڑ دے گا ، افغانستان میں امن کے لئے عمران خان کی کوششیں جاری ہیں۔


#Tashkent #Fawad Chaudhry #Pakistan #Tashkent to Gwadar #leader tv hd #peace in Afghanistan