پسنی میں دہشتگردوں کا حملہ‘پاک فوج کاکیپٹن ‘سپاہی شہید

پسنی:بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی میں دہشت گردوں کے ایک حملے میں پاک فوج کا ایک کیپٹن اور سپاہی شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے پسنی کے قریب سکیورٹی فورسز پر آئی ای ڈیز کے ذریعے حملہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ، دہشت گرد حملے میں کیپٹن اففان مسعود اور سپاہی بابر زمان شہید ہوگئے۔محکمہ تعلقات عامہ کے مطابق ، پسنی کے قریب خدا بخش بازار کے علاقے میں سکیورٹی فورسز سرچ آپریشن کررہی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ، دشمن عناصر کے بزدلانہ حملوں سے بلوچستان کے امن کو سبوتاژ نہیں ہونے دیا جائے گا۔ سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے ارادوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔


#terrorist attack #ISPR #leader news #Pakistani army #Balochistan