لاہور: راولپنڈی رنگ روڈ کرپشن اسکینڈل کی ایک بڑی پیشرفت میں سابق کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمود اور سابق اراضی کلکٹر وسیم علی تابش کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے گرفتاریوں کی تصدیق کردی۔ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی ہے۔ ملزمان کے بیانات کو راولپنڈی رنگ روڈ کرپشن اسکینڈل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ راولپنڈی رنگ روڈ کے قریب نجی ہاو¿سنگ سوسائٹیوں سے استفادہ کرنے والوں کے بارے میں بھی سب سے اہم انکشافات ہوئے ہیں۔ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس آج راولپنڈی رنگ روڈ کرپشن سکینڈل سے متعلق تفصیلات جاری کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر اعلی پنجاب نے راولپنڈی رنگ روڈ کی تحقیقات کا فیصلہ کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو راولپنڈی رنگ روڈ کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے تفویض کیا ہے۔
#Rawalpindi Ring Road corruption scandal #Captain (retd) Mahmood #DG Anti-Corruption Punjab
















