یوم شہداءکشمیر‘پاکستان کا کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی

اسلام آباد: یوم شہداءکشمیر کے موقع پرپاکستان نے کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی ظلمگذشتہ 7 دہائیوں میں کشمیریوں کے عزم کو توڑنے میں ناکام رہا ہے۔ اپنے بیان میںترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ ہم حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام یوم شہداءکشمیر کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے 22 بیٹوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،1931 مین ڈوگرا افواج کے خلاف ان بہادر بیٹوں نے لڑتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں ۔ترجمان نے کہاکہ ان شہدا نے کشمیری رہنما کے شام کیس میں احتجاج کے دوران جام شہادت نوش کیا، بھارتی ظلم گذشتہ7 دہائیوں میں کشمیریوں کے عزم کو توڑنے میں ناکام رہا ہے۔


#Kashmir Martyrs' Day #Pakistan #solidarity with Kashmiris #leader news #Foreign Office Spokesperson #Zahid Hafeez Chaudhry