کراچی: بولی وڈ کی ’ڈانس گرل‘ کہلائی جانے والی مقبول اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کو اپنی انسپائریشن قرار دیتے ہوئے عائزہ خان نے ان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔12 جولائی کو مادھوری ڈکشٹ کی مقبول رومانوی فلم ’دیوداس‘ کو 19 سال مکمل ہونے پرعائزہ خان نے ان کے لیے انسٹاگرام پر خصوصی پوسٹ کی، جس میں عائزہ خان نے مادھوری کی تعریف کی۔عائزہ خان نے بالی ووڈ اداکارہ کی جوانی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں ہر دور کی خوبصورت اداکارہ قرار دیا اور ساتھ ہی لکھا کہ اگر وہ کبھی مادھوری ڈکشت سے ملیں تو انہیں بتائیں گی کہ وہ کتنی خوبصورت ہیں۔انہوں نے پوسٹ کا آغاز ہی مادھوری کے مقبول گانے ’اک، دو تین‘ سے کیا اور لکھا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ ’ڈانس گرل مادھوری ڈکشت ‘ کی فلمیں اور ڈانس دیکھ کر بڑی ہوئیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ وہ جب بھی بالی ووڈ اداکارہ مادھوری کا نام سنتی ہیں تو ان کے ذہن میں فوری طور پر ’دیو بابو‘ اور’اک، دو تین‘ آجاتے ہیں جب کہ مادھوری کی طرح دیکھتے ہی ’دل تو پاگل ہے‘ جیسے جذبات آجاتے ہیں۔عائزہ خان نے مادھوری ڈکشٹ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں حیرت انگیز ڈانسر و اداکارہ قرار دیا اور لکھا کہ وہ اپنے آنسووﺅں سے لوگوں کے دل جیتنے کا فن جانتی ہیں۔پاکستانی ڈرامہ آرٹسٹ نے لکھا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ مادھوری ڈکشٹ سے ملیں اور انہیں بتائیں کہ وہ کتنی خوبصورت ہیں اور وہ ان کے لیے کتنی بڑی انسپائریشن رہی ہیں۔ساتھ ہی عائزہ خان نے پوسٹ میں لکھا کہ ان کی خواہش رہی تھی کہ وہ مادھوری ڈکشٹ جیسا لباس پہن کر ان کی کاپی کریں اور ان جیسی دکھیں۔پاکستانی فنکارہ نے انسٹاگرام پر مادھوری ڈکشٹ کے پرانے لباس کی طرز کے لباس کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی۔
#Aiza Khan #Madhuri Dixit #Dance Girl #leader news #Instagram #

















