شہبازشریف،حمزہ کی عبوری ضمانت میں2 اگست تک توسیع

لاہور:لاہورہائی کورٹ میں شہبازشریف اورحمزہ شہبازکیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے شہبازشریف،حمزہ شہبازکی عبوری ضمانت میں2 اگست تک توسیع کردی ،ایف آئی اے نے عدالت کو بتایاکہ شہبازشریف،حمزہ شہبازنے تفتیش جوائن کرلی، شہبازشریف کا اس موقع پر کہناتھا کہ شوگرملزمیں اپنی فیملی کے اربوں روپے کانقصان کیا،میں نے پنجاب کے غریب عوام کی خدمت کی،فیملی کے افرادکی مخالفت کی،عوام کوسستی چینی دی،چین کوخصوصی درخواست کرکے سستے بجلی گھرلگوائے،میری حکومت سے پہلے 20،20 گھنٹے لوڈشیڈنگ تھی،لاہور:زراعت اورفیکٹریوں کاکاروباربندہوچکاتھا۔


#Shahbaz Sharif #Hamza Shahbaz #Money laundering case #FIA #leader.com.pk #Lahore High Court