لاہور: لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں گلوکار بلال سعید اوراداکارہ صبا قمر کی شوٹنگ کے خلاف دائر مقدمے میں ڈسڑکٹ پبلک پراسیکیوٹر نےپولیس سے چالان طلب کر لیا۔ اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف مقدمہ تھانہ اکبری گیٹ میں درج ہے۔ گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کے نئے گانے کی ویڈیو کی مسجد وزیر خان میں گزشتہ برس شوٹنگ اور رقص پر ان دونوں فنکاروں کو سوشل میڈیا پر تنقید اور مذمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں مبینہ رقص کے معاملے پردونوں کے خلاف مقدمہ تھانہ اکبری گیٹ میں وکیل فرحت منظور کی درخواست پر درج کیا گیا تھا۔دفعہ 295کے تحت درج کی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ دونوں فنکاروں نے مسجد کا تقدس پامال کیا، لہذاصباءقمر اور بلال سعید کے خلاف کارروائی کی جائے۔بلال سعیداورصباءقمر نے اس معاملے پر معافی بھی مانگی تھی جبکہ مسجد کے منیجر کو گانے کی شوٹنگ کی اجازت دینے پر محکمہ اوقاف نے معطل کر دیا تھا۔
#Saba Qamar and Bilal Saeed #District Public Prosecutor #Wazir Khan Mosque #FIR #leader.com.pk



















