اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کے نمائندہ برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ سب سے بڑی دہشت گردی یہ ہے کہ دہشتگردی کو اسلام سے جوڑدیاجائے ۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہر الاشرفی نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے ، پاکستان نے دہشت گردی میں 80 ہزار جانیں قربان کیں۔علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان میں ہر بندہ توہین رسالت کا نگہبان ہے لیکن پاکستان میں توہین مذہب اور توہین رسالت ﷺکاغلط استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اسلامو فوبیا یورپ میں عروج پر ہے اور سب سے بڑی دہشت گردی یہ ہے کہ دہشت گردی کو اسلام سے جوڑدیاجائے ۔انہوں نے کہا کہ بیٹیوں کو تعلیم اور وراثت سے محروم کرنے کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ، بیٹی ، بیوی اور بہن کو تعلیم سے روکنا جہالت ہے ، اس کا اسلام سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
#terrorism #biggest terrorism is to link terrorism with Islam #leader.com.pk #Allama Tahir Ashrafi #blasphemy #Islamophobia



















