لاہور: کاہنہ میں پولیس کانسٹیبل عبد القیوم کے قتل میں حقیقی بیٹے ملوث نکلے۔پولیس کے مطابق کانسٹیبل عبدالقیوم کا قتل 24 جون کو کاہنہ میں ہوا تھا جہاں ملزمان نے عبدالقیوم کو لاٹھیوں سے مار دیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان ہی پولیس پر قاتلوں کی گرفتاری کے لئے دباو¿ ڈال رہے تھے اور پولیس نے دونوں بیٹوں کو گرفتار کرلیا۔ دونوں ملزمان نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کیا۔پولیس کے مطابق ، ملزم کا کہنا تھا کہ باپ نے ان کی ماں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا اور اسے مار ڈالا۔پولیس کے مطابق ، عبدالقیوم نے دو شادیاں کیں اور اس کے دو قاتل ملزمان بیٹے اس کی پہلی بیوی سے ہیں۔
#murder of police constable #Abdul Qayyum #two killers #Kahna
















