غربت انتہاکوپہنچ گئی،غریب کوکچل دیاگیا‘خورشیدشاہ

اسلام آباد:پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی خورشیدشاہ نے اسمبلی میں اظہارِخیال کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 3 وزیرخزانہ تبدیل ہوئے، حکومت نے دعویٰ کیاکہ ٹیکس فری بجٹ ہوگا،حکومت نے 1200 ار ب روپے کے ٹیکس لگائے،ملک میں تعلیمی اداروں کوفروغ نہیں دیاگیا،ہیلتھ کارڈبانٹنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے،ہیلتھ کارڈبانٹنے کابڑااسکینڈل آئےگا،سندھ میں 20 لاکھ والادل کاآپریشن مفت کیاجاتاہے،سندھ میں جگرکی بیماری کاعلاج مفت کیاجارہاہے،سندھ میں مریضوں سے یہ نہیں پوچھاجاتاتم کہاں سے آئے ہو،غربت انتہاکوپہنچ گئی،غریب کوکچل دیاگیا،عوام کی خوشحالی ہی بہترمعیشت کی نشانی ہے،ہماری زمین کم ہوتی جارہی،آبادی میں مسلسل اضافہ ہورہاہے،زراعت کوآپ نے کیادیا،کیوں زراعت میں اضافہ نہیں ہوتا؟پاکستان زرعی ملک ہے،اس کاحشریہ ہے،ملک کاسب سے بڑامسئلہ ایٹم بم ہے،ملک کی آبادی میں اضافہ ایٹم بم ہے۔


#Khurshid Shah #Poverty #Pakistan #National Assembly #ISLAMABAD #finance minister #atom bomb