کنگنا رناوت نے ”انڈیا“ کا نام تبدیل کرنے کا کہہ دیا

ممبئی:بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے ملک کا نام پوری طرح سے بھارت اور ’انڈیا‘ کو تبدیل کر نے کا مطالبہ کردیا۔اداکارہ نے کہا کہ ملک میں اگر ترقی چاہتے ہیں تو ہمیں لفظ ’انڈیا‘ سے چھٹکارا پانا ہوگا۔کنگنارناوت نے انسٹاگرام پر جاری اپنی ایک اسٹوری میں لکھا کہ انگریزوں نے ’بھارت کو انڈیا کا نام دیتے ہوئے ایک غلام ملک قرار دیا تھا۔بھارت کی متنازعہ اداکارہ نے لکھا کہ ہمارا ملک تب ہی ترقی کرے گا جب بھارت اس کا نام کیا جائے گا، اور جب اپنی روحانیت اور جڑوں سے ج±ڑا رہے گا۔کنگنارناوت نے مطالبہ کیا کہ انگریزوں کا دیا گیا نام تبدیل کر کے اسے بھارت پکارا اور لکھا جائے۔اپنی اسٹوری میں کنگنارناوت نے بھارت کا مطلب لکھتے ہوئے بتایا کہ یہ سنسکرت کے تین لفظوں سے مل کر بنا ہے۔


#Kangana Ranaut #"India" #MUMBAI #Bollywood actress #Instagram #British #slave country #Bharat