کترینہ کیف ودیا بالن کی اداکاری کی معترف

ممبئی:بالی ووڈ کی اسٹار اداکارہ کترینہ کیف بھی ودیا بالن کی اداکاری کی معترف ہوگئیں۔ ودیا بالن کی حالیہ فلم اور اس میں ان کی اداکاری کوبالی ووڈ حسینہ نے خوب سراہا۔ کترینہ نےفوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لکھا کہ یہ فلم اچھی ہے اور ودیا بالن کو ہمیشہ کی طرح زبردست دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔ خیال رہے کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پرائم ویڈیو پرحال ہی میں فلم شیرنی ریلیز ہوئی ہے جسے خوب پسند کیا جارہا ہے۔ ودیا بالن ایک فاریسٹ آفیسر کے روپ میں مذکورہ فلم میں دکھائی دے رہی ہیں۔


#Katrina Kaif #Vidya Balan #Bollywood star actress #Hasina #Instagram #OTT platform Prime Video #forest officer #SHERNI