فیروز خان نے ایک سے زیادہ شادیوں کا مشورہ دیدیا

کراچی:معروف اداکار فیروز خان نے ایک سے زیادہ شادیوں کا مشورہ دیدیا ہے۔فیروز خان نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جس میں میزبان احسن خان نے ان سے متعلق سوالات اور ان کے بارے میں کچھ بیانات پوچھے۔میزبان نے اداکار سے پوچھا کہ فیروز خان ابھی بچہ تھا اور بہت جلد شادی کرلی کیا یہ سچ ہے؟ فیروز خان نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نہیں ، مجھے تومزید جلد ی شادی کرنی چاہئے تھی۔انہوں نے کہا کہ شادی ایک بہترین سیکھنے کا عمل ہے ، نکاح ایک نہیں بلکہ ہمیں زیادہ کرنا چاہئے جیسا کہ ہمارے نبیﷺ نے زیادہ کئے ہےں۔


#Leading actor #Feroz Khan #marriage #private TV show #Ahsan Khan #Karachi #Showbiz