جہانگیر ترین اور علی ترین نے ضمانت کی دخواستیں واپس لے لیں

لاہور: لاہور سیشن کورٹ نے فراڈ ، منی لانڈرنگ اور جعلی اکاو¿نٹس کے مقدمات میں جہانگیر ترین اور علی ترین کی ضمانت کی درخواستیں واپس لینے کی بنیادپرنمٹادیں۔ ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی گرفتاری نہ کرنے کا بیان دیدیا۔ایڈیشنل سیشن ججز حامد حسین اور رفاقت علی گوندل نے مقدمات کی سماعت کی۔ جہانگیر ترین اور علی ترین عدالت میں پیش ہوئے۔ ایف آئی اے کے تفتیش کاروں نے دونوں عدالتوں میں کہا کہ جہانگیر ترین اور علی ترین کو گرفتار کرنے کی ضرورت نہیں ہے ، اور وہ ریکارڈ پر نظرثانی کر رہے ہیں۔جہانگیر ترین کے وکیلوں نے کہا کہ تمام ریکارڈ ایف آئی اے کے پاس ہے لہذا گرفتاری کی ضرورت نہیں ہے۔ ملزمان کے وکلاءنے ان کی درخواستوں کو واپس لینے کا مطالبہ کیا جس پر عدالت نے درخواستیں نمٹا دیں۔ عدالت نے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ وہ کوئی انضباطی کارروائی ہونے سے سات دن قبل عدالت اور جہانگیر ترین کو عدالت کو آگاہ کریں۔جہانگیر ترین کی پیشی کے موقع پر ممبران اسمبلی بھی اظہار یکجہتی کے لئے عدالت پہنچے۔


#Lahore #Lahore Sessions Court #Jahangir Tareen #Ali Tareen #money laundering #fake accounts #FIA