لوئردیر: پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے لوئر دیر میں ایک کارروائی کے دوران ایک خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کیا جس کی نشاندہی پر 8 کلوگرام گولہ بارود ، خود کش جیکٹس اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔لوئر دیر دہشت گردی کی بڑی کارروائی سےبچ گیا ، پولیس اور انٹیلیجنس ایجنسیوں نے دہشت گردوں کی اطلاع پر خفیہ آپریشن کے دوران دوست محمد نامی ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا ، اور تفتیش کے دوران ، دہشت گرد نے گولہ بارود اور اسلحہ کی ایک ذخیرہ کی نشاندہی کی جہاں انھیں دفن کیا گیا جہاں زمین میں دفنائی گئی خودکش جیکٹس ، آر پی جی گولے ، حفاظتی فیوز اور آٹھ کلوگرام گولہ بارود قبضے میں لے لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ دہشت گرد دوست محمد اس سے قبل بھی دو بار جیل کاٹ چکا ہے۔ حکام کے مطابق ملزم سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔ مزید تفتیش کے لئے دہشت گرد کو نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا۔
#Police and intelligence agencies #terrorist #Lower Dir #8 kg of ammunition #suicide jackets #weapons #investigation



















