کراچی:ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے کہا ہے کہ بچپن سے اداکاری کا شوق تھا اوریہ شوق ٹک ٹاک نے پورا کیا۔ نجی چینل کو دئیے گئے انٹرویو کاجنت مرزا کا ایک مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں جنت مرزا اداکاری سے متعلق کہتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ واش روم میں آئینے کے سامنے کھڑے ہوکر بچپن میں وہ اداکاری کرتے ہوئے خود کو دیکھتی تھیں اور اکثر اتنا کھوجاتی تھیں اداکاری میںکہ رونا شروع ہوجاتی تھیں۔جنت مرزانے کہا اداکاری کا شوقبچپن میں ہوا جو عمر کےساتھ بڑھتا گیا۔ٹک ٹاک جب آیا توویڈیوز بناکر وہاں ڈالنی شروع کردیں اور لوگوں کووہ ویڈیوز آہستہ آہستہ اتنی پسند آنی شروع ہوگئیں کہ پاکستان کی آج سب سے زیادہ فالو کی جانے والی ٹک ٹاکر وہ ہیں۔
#Jannat Mirza #Tik Tok #childhood #private channel #acting #Pakistan #showbiz

















