ممبئی:بھارت میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاو¿ نے ایک اور معروف فلمساز کو ابدی نیند سلادیا ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ فلمساز اور پروڈیوسر ریان اسٹیفن کو 20 دن پہلے ہی کویڈ ہوا تھا جس کے بعد وہ اسپتال میں زیر علاج تھے لیکن آج صبح اس بیماری سے لڑتے ہوئے ان کا انتقال ہوگیا۔ریان اسٹیفن کو بہت سی دوسری فلموں کے لئے جانا جاتا ہے جن میں 'اندو کی جوانی' اور 'دیوی' شامل ہیں۔ڈائریکٹر کے اچانک چلے جانے پر کیارا ادوانی ، فرحان اختر ، دیا مرزا اور ورون دھون سمیت متعدد اداکاروں نے غم کا اظہار کیا ہے۔
#corona virus #India #filmmaker #Bollywood #Ryan Stephen #Farhan Akhtar #Dia Mirza #Varun Dhawan
کورونا سے بالی ووڈ کی ایک اورنامورشخصیت کی موت

















