لاہور:ایم پی اے نذیرچوہان کے مشیرداخلہ شہزاداکبرپرالزامات کامعاملہ ‘پی ٹی آئی رکن اسمبلی اورترین گروپ کے نذیرچوہان کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا‘مقدمہ مشیرداخلہ شہزاداکبرکی درخواست پردرج کیاگیا،شہزاداکبرنے الزام تراشی پراندراج مقدمہ کی درخواست دی تھی ،پولیس اسٹیشن ریس کورس نے مشیر احتساب شہزاد اکبر کی درخواست پر مقدمہ درج کیا۔ مقدمہ دفعہ 506 ، 258 ، 189 اور 153 کے تحت درج کیا گیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ نذیر چوہان نے ایک ٹی وی پروگرام میں مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے۔د وسری جانب ایم پی اے نذیرچوہان کا ردعمل دیتے ہوئے کہناتھا کہ قانون کی پاسداری کاپابندہوں،آج پتہ چلاشہزاداکبرنے میرے خلاف ایک منظم پروگرام چلایا، میرے خلاف مقدمہ درج ہواہے توگرفتاری دوں گا،2 بجے داتادربارکے باہرگرفتاری دوں گا۔
#Nazir Chauhan #LAHORE #PTI member #Shahzad Akbar #Datadarbar #TV program #Pakistan
شہزاداکبر کی درخواست پر ترین گروپ کے نذیرچوہان کیخلاف مقدمہ درج


















