کمزور طبقات کو نظراندازکرنیوالاملک ترقی نہیں کرسکتا‘وزیراعظم

اسلام آباد:وزیر اعظم نے کہا ہے کہ کمزور طبقات کو نظرانداز کرنے والا ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ اگر احساس پروگرام تیزی سے نہ چلائے جاتے تو کمزور طبقات کو مزید نقصان اٹھانا پڑتا۔ خواتین کو روزگار فراہم کرکے غربت کا تیزی سے خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔احسان سیونگ والٹس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت پسماندہ طبقے کی خواتین کو بلا سود قرضوں کی سہولت سے فائدہ حاصل ہوگا۔ احسان پروگرام کورونا کے دوران چوتھا کامیاب پروگرام سمجھا جاتا تھا۔ شفافیت ، میرٹ کے مستحق افراد کو پیسہ مہیا کرنا ، غریب ممالک کورونا سے زیادہ متاثر ہوئے ، ہماری 25٪ آبادی غربت کی لکیر سے نیچے ہے ، مزدوری کرنے والے اور مزدور طبقہ لاک ڈاو¿ن سے زیادہ متاثر ہوا تھا۔


#PM imran #ehsas program #pakistan