اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر نے 30 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لئے کورونا ویکسینیشنکا اعلان کیا۔ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں ، وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ این سی او سی کے اجلاس میں 30 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کوکوروناویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 30 سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کوکوروناسے بچاو¿ کیلئے ویکسین لگانے کا عمل کل سے شروع کردیا جائے گا جبکہ 30 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کو ویکسی نیشن شیڈول میں شامل کیا جائے گا۔
















