کراچی:اداکارہ شہزین راحت نے زارا نور عباس کی جانب سے عید کے حوالے سے دیئے گئے تبصرے کو مضحکہ خیز قرار دیا۔انسٹاگرام پر شہزین نے اپنے اکاو¿نٹ پر ایک کہانی اپلوڈ کی جس میں انہوں نے اپنا غصہ ظاہر کیا۔شہزین نے کہا کہ "زارا نور عباس کی طرف سے ایک بہت ہی مضحکہ خیز بیان سامنے آیا ہے ، یہاں تک کہ فلسطین میں بھی لوگ ہر ممکن طریقے سے عید منا رہے ہیں۔"اداکارہ نے مزید کہا ، "آئیے مان لیں کہ غم اور دکھ کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کی جانی چاہئیں ، تو پھر کیا ہوا جب زارا نے ایک پروگرام میں شرکت کی اور اس کی تصاویر پوسٹ کیں؟" جب اس کی خالہ سنبل شاہد وینٹی لیٹر پر تھیں اور اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہی تھیں۔"کیا یہ دوہرا معیار نہیں ہے؟" اداکارہ نے سوالیہ انداز میں پوچھا۔
شہزین راحت بھی زارانورعباس کے تبصرے پر بھڑک گئیں


















