عام آدمی سمجھ گیا عمران خان کی تبدیلی ایک دھوکہ دہی تھی‘بلاول

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہے ، عید پر بھی عوام کو ریلیفنہیں ملا ، عام آدمی سمجھ گیا ہے کہ عمران خان کی تبدیلی ایک دھوکہ دہی تھی۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں تحریک انصاف کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو مہنگائی کے رحم و کرم پر چھوڑ کر وزیر اعظم پابندی کے باوجود عید کی چھٹیاں منانے نتھیاگلی پہنچ گئے۔ عمران خان صاحب 150 روپے فی کلوکلو تک دودھ اور 50 روپے فی صد تک مہنگے میوہ جات خریدنے والاآدمی آپ کی حکومت سے بدظن ہوچکاہےعام آدمی جو 100فیصد مہنگے پھل خریدتا ہے وہ آپ کی حکومت سے متنفر ہوگیا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی حکومت نے رمضان اور عید کے اعلانات کے باوجود کاسمیٹکس اور زیورات کی اشیاءکی قیمتوں میں 50 فیصد تک اضافہ کرکے عید کی خوشیوں سے ایک عام خاندان کو محروم کرنے کی کوشش کی۔ رمضان اورعید پراعلانات کے باوجود اگرعمران خان مہنگائی کے خاتمے کے لئے کچھ نہیں کرسکتے تو عام دنوں میں لوگوں کے ساتھ کیا کریں گے؟