عید تعطیلات کے بعد کورونا ویکسینیشن دوبارہ شروع

اسلام آباد:عید کی تعطیلات کے بعد دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب میں کورونا ویکسینیشن دوبارہ شروع ہوگئی۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ عید کی دو چھٹیوں کے بعد آج سے پنجاب میں ویکسی نیشن کا عمل دوبارہ شروع ہوا۔انہوں نے بتایا کہ ویکسینیشن مراکز صبح 8 بجے سے صبح 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔ترجمان نے بتایا کہ پولیو کے مراکز پورے ہفتہ کھلے رہیں گے جبکہ چھٹی جمعہ کو ہوگی۔دوسری طرف ، 40 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو واک اِن ویکسین بھی شروع کردی گئی ہے۔ 40 سال سے زیادہ عمر کے افراد کسی بھی ویکسی نیشن سینٹر میں جا سکتے ہیں اور اپنا شناختی کارڈ دکھا کر ویکسین پلوا سکتے ہیں۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ تاخیر نہ کریں ، ویکسین پلائیں ، اپنی اور اپنے پیاروں کی جان بچائیں ، کسی بھی پریشانی کی صورت میں 1033 پر رابطہ کریں۔دوسری جانب عید کی تعطیلات کے بعد وفاقی دارالحکومت میں لوگوں کو کورونا کے خلاف ٹیکے لگانے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔