اسلام آباد: ختم نبوت کے قانون پر سمجھوتا نہیں ہوگا وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر واضحکردیا ۔عمران خان کی زیرصدارت یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں جی ایس پی پلس سے متعلق قرارداد کے معاملے پر اجلاس ہوا۔ ذرائع کااس حوالے سے کہنا ہے کہ اجلاس میں یورپی یونین کی قرارداد میں اٹھائے گئے نکات سے متعلق مشاورت کی گئی۔عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں یورپی یونین کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق جبری گمشدگی، صحافیوں کے تحفظ، آزادی اظہار کے قوانین جلد پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ اجلاس میں رائے دی گئی کہ جی ایس پی پلس معاہدے کا توہین رسالت قوانین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
















