کورونا:بھارت میں پہلے غیر ملکی سفارتکار کی موت

نئی دہلی:بھارت میں کورونا وائرس سے تنزانیہ کا سفارتکار چل بسا،ہندوستانی میڈیا کے مطابق ، کرونا وائرس سے تنزانیہ کے ایک سفارتی اہلکار کی موت ہندوستان میں وبا کے دوران کسی غیر ملکی سفارت کار کی پہلی موت ہے۔تنزانیہ کے ہائی کمیشن نے اپنے سفارت کار کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنزانیہ کے ہندوستان کے دفاعی مشیر ، کرنل ڈاکٹر موسی 28 اپریل کو کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔تنزانیہ کے ہائی کمیشن کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر موسی نئی دہلی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔کرونا سے ہندوستان میں تنزانیہ کے سفارتکار کی موت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گذشتہ ایک ہفتہ سے بھارت میں کورونا کے ریکارڈ کیسز سامنے آرہے ہیں ، روزانہ کی تعداد،000 400سے تجاوز کر رہی ہے ، جبکہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی بھی کورونا سے بری طرح متاثر ہے۔