لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے ان کے دوستوں کی ملاقات اچھی رہی اور وزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ خود اس معاملے کو دیکھیں گے اور کہا ہے کہ انصاف ہونا چاہئے۔لاہور عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ میرا کیس کرمنل نہیں ، ایف آئی اے کا اس میں کوئی کردار نہیں ہے کیونکہ یہ ایک کاروباری مسئلہ ہے اور یہاں عوامی فنڈز کا استعمال نہیں اور نہ ہی کوئی خفیہ اکاو¿نٹ ہے۔، لہذا میں امید کرتا ہوں کہ علی ظفر اچھی طرح نظر ڈالیں گے اور وزیر اعظم کو بتائیں گے۔
وزیراعظم یقین دہانی کرائی معاملہ خوددیکھیں گے‘جہانگیرترین
















