وارسا:سائنسدانوں کا پہلی حاملہ مصری ممی کی دریافت کا دعویٰ،ممی کھولی نہیں گئی تاہم سکین میں عورت کے لمبے گھنگرالے بال اس کے کندھے پر دیکھے جاسکتے ہیں،پولینڈ کے سائنسدانوں کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ انہوں نے دنیا کی پہلی حاملہ مصری ممی دریافت کرلی گئی 2ہزار سال قدیم ممی کے اسکین کے بعد سائنسدانوں نے دعویٰ کیا۔قدیم ممی پولینڈکے دارالحکومت وارسا کے نیشنل میوزیم میں موجود ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ماہر بشریات اور ماہر آثار قدیمہ مرزینہ اوزیرک سزیلک یونیورسٹی آف وارسا نے صحافیوں کو بتایا کہ میرے شوہر اسٹینسلا، ایک ماہر مصری آثار قدیمہ، اور میں نے ممی کا ایکسرے دیکھا جس میں ممی کے پیٹ میں 3بچوں کے آثار دیکھائی دیئے۔ مزید تجزیہ سے انکشاف ہوا اور وارسا ممی پروجیکٹ پر کام کرنے والے سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ مردہ عورت کی عمر 20 سے 30 سال اور 26-30 ہفتوں کے درمیان حاملہ تھی۔ سائنس دان نے کہا ، "ہمیں نہیں معلوم کہ جب ممی بنائی گئی تھی تو ان بچوں کو ماں کے پیٹ سے کیوں نہیں ہٹایا گیا تھا۔" ،ہم نے اس سے پہلے اس طرح کے کیسز نہیں دیکھے، جس کا مطلب یہ ہے کہ ہماری دریافت دنیا کی پہلی حاملہ ممی ہے۔
سائنسدانوں کا پہلی حاملہ مصری ممی کی دریافت کا دعویٰ

















