ممبئی:سیلفی لینے والے مداح کوبالی ووڈ اداکارہ سارہ علی نے جھاڑ پلادی۔حال ہی میں اداکارہ اپنی والدہ امریتا اور بھائی ابراہیم کے ہمراہ ممبئی ایئرپورٹ پہنچیں۔کہ مداح کی جانب سے سیلفی لینے پر سارہ علی خان غصے میں آگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جب اداکارہ ایئرپورٹ سے باہر آرہی تھیں تو ایک مداح سارہ کے ساتھ ساتھ چلنے لگا۔ مداح اداکارہ کے ساتھ سیلفی لینا چاہتا تھا اور اس موقع پر اس نے اپنے چہرے سے ماسک بھی ہٹادیا تھا۔ سارہ کواس وقت غصہ آگیا جب مداح نے چہرے سے ماسک اُتارا اورسارہ علی خان نے وہیں اسے جھاڑ پلاتے ہوئے کوروناوائرس کے پیش نظر سماجی فاصلہ رکھنے کا سبق سکھادیا۔
سارہ علی خان نے سیلفی لینے والے مداح کو جھاڑ پلادی

















