سری لنکا کابینہ :برقعے‘ چہرے کے نقاب پر پابندی کا بل منظور

کولمبو:سری لنکن کابینہ نے برقعے اور چہرے کے نقاب پر پابندی کا بل منظور کر لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سری لنکاکے وزیرسلامتی امور نے کہا کہ قومی سلامتی کے لیے ضروری ہے کہ برقعے اورچہرے کے نقاب پر پابندی لگائی جائے۔سری لنکاکی کابینہ نے بل کی منظوری کے دوران قومی سلامتی کا حوالہ دیا۔ ویراسکرا نے ہفتہ وار اجلاس میں اس بل کو منظور کرنے کا اعلان کیا۔ یواین ماہرین کی اس بل پر تنقید اور اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دینے کے باوجود لنکن کابینہ میں وزیر سلامتی امور نے برقعے سمیت چہرے کے نقاب پر پابندی کا اعلان کر دیا۔