والد سے خوفزدہ‘برٹنی اسپیئر عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گی

نیویارک:جائیداد اور کیریئر سمیت ہر فیصلے کا کنٹرول واپس واپس لینے کیلئے امریکی نامورگلوکارہ برٹنی اسپیئر عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گی۔ یاد رہے کہ 2008 میں عدالت نے برٹنی اسپیر کے کیریئر، کمائی، جائیداد، نفسیاتی علاج اور ذاتی زندگی کے بعض شعبوں کے متعلق فیصلوں کا اختیار اداکارہ کے والد کو دےدیا تھا۔گلوکارہ نے اس حوالے سے 2020 میں پٹیشن دائر کی تھی کہ وہ اپنے معاملات میں اب اپنے والد کا مزید عمل دخل نہیں چاہتیں۔اپنی درخواست میں برٹنی اسپیئر نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ اپنے والد سے خوفزدہ ہیں اور جب تک معاملات ا±ن کے والد کے کنٹرول میں رہیں گے اپنا کیریئر بحال نہیں کریں گی۔تاہم اب گلوکارہ اس کے حصول کے لیے 23 جون کو لاس اینجلس کی عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گی۔