لدھیانہ:بھارتی اداکار جمی شیرگل کوکوروناایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنا مہنگاپڑگیا‘پولیس نے گرفتارکرلیا۔ انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب پولیس نے اداکار کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پرگرفتارکیا،پولیس کو اطلاع ملی کہ لدھیانہ کے پرائیوٹ سکول میںجمی نئی ویب سیریز ”یور آرنر ٹو“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جہاں پر کوروناایس اوپیز کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر بھارتی اداکارسمیت ویب سیریز کے نیشنل ایوارڈ یافتہ ہدایت کار کو بھی حراست میں لے کر کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا جس میں 35 لوگوں کو نامزد کیا گیا ہے۔
بھارتی اداکار جمی شیرگل کو پولیس نے گرفتار کرلیا



















