کراچی:مہوش حیات نے امتحانات ملتوی کرنے کو وفاقی وزیر تعلیم کا سمجھدار فیصلہ قرار دے دیا۔معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں امتحانات ملتوی کرنے پر شفقت محمود کا شکریہ ادا کیا۔مہوش حیات نے اپنے ٹوئٹ میں وزیرتعلیم سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’بہت خوشی ہوئی کہ آپ نے امتحانات کے حوالے سے نوٹس لیا۔اداکارہ نے لکھا کہ ’کورونا وائرس کی اس خطرناک صورتحال کے دوران امتحانات ملتوی کرنا سمجھدار فیصلہ تھا۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’تعلیم اہم ہے لیکن کورونا وائرس کے اس دور میں طلبہ کی حفاظت کرنا سب سے اہم ہے۔
امتحانات ملتوی کرنا سمجھداری کا فیصلہ تھا‘ مہوش حیات



















