اسلام آباد:براڈ شیٹ کمیشن کو سابق چیئرمین نیب محمد امجد نے بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔۔سابق چیئرمین نے بیان میں کہا کہ براڈ شیٹ معاہدہ کرنےوالے نمائندے رونلڈ رڈمین کا لائسنس فراڈ کرنے پر معطل تھا، علم ہوتا تو کبھی براڈشیٹ سے ناہی انٹرنیشنل ایسیٹ ریکوری سے معاہدہ کرتا۔محمد امجد نے کہاکہ براڈ شیٹ معاہدے کا ڈاکیومنٹ وزارت قانون اور وزارت خزانہ سے منظور نہیں کروایا گیا۔محمد امجد نے کہا کہ میں نے نیب میں دستخط کےلئے ہمیشہ سبز رنگ کا استعمال کیا، براڈ شیٹ معاہدے کی فائل سے لگتا ہے کہ وہاں زرد رنگ استعمال کیا گیا۔سابق چیئرمین نیب نے کہا مجھ سے معاہدے سے متعلق فاروق آدم خان نے معاہدے کی فائل چھپائی، معلوم نہیں کہ طارق ملک اور غضنفر صادق براڈ شیٹ یا انٹرنیشنل ایسیٹ ریکوری سے 1999 سے پہلے جڑے تھے یا بعد میں۔محمد امجد کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مجھے یاد نہیں کس نے ان طارق ملک اور غضنفر صادق کو مجھ سے متعارف کروایا۔
براڈ شیٹ کمیشن ‘ سابق چیئرمین نیب محمد امجد کا بیان ریکارڈ



















