حرانی نے البانی بچی کواپنی بہوبنانے کا ارادہ کرلیا

لاہور: اداکارہ حرا مانی کا البانی بچی کو بہو بنانے کا ارادہ ہے۔ البانیہ کی 4 سالہ بچی مرج پیلمبی جو کہ ایک انسٹاگرام بلاگر بھی ہےحرامانی کا ارادہ ہے کہ وہ البانی بچی کو اپنی بہو بنائیں گی۔ 4 سالہ مرج ایک انسٹاگرام بلاگرہے ، نے حال ہی میں اداکارہ کے ذریعہ جاری کردہ رمضان لک کو اپنے انداز میں بناکرشیئر کا ہے۔ حرا مانی نے بچی کی تصویر سے کھل کر محبت کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنی انسٹاگرام کہانی میں لکھا ہے کہ ماشااللہ ، جب ابراہیم بڑا ہوجائے گا ، تو وہ رشتہ مانگنے آئیں گی۔ حرامانی نے مزیدلکھا کہ بہت مزاآئے گاجب دونوں ساس بہوملکریہی حرکتیں کریں گی۔