لاہور:جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ان کا گروپ کسی بھی کمیٹی سے نہیں ملاقات کرے گا ، صرف وزیر اعظم عمران خان سے ملے گا۔سیشن کورٹ لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ میرے گھر پر افطار ی تھی جس میں دوستوں نے حصہ لیا۔ اسلام آباد کے کچھ دوستوں نے مجھ سے رابطہ کیا۔انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ ہمارا گروپ عمران خان سے ملاقات کرے گا ، ہم کسی کمیٹی سے نہیں ملیں گے ، ہمارا گروپ صرف عمران خان سے ملاقات کرے گا۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں بھی میرے کاروبار کی تحقیقات کی گئیں ، اس معاملے میں میرا کوئی قصور نہیں ، یہ کیس ایف آئی کا نہیں ہے ، کیس میں کوئی مدعی نہیں ، کوئی حصہ دار نہیں ہے۔
ہماراگروپ صرف عمران خان سے ملے گا‘جہانگیرترین
















